کھٹر زانیوں کو فورا گرفتار کریں یا استعفی دیں: کانگریس

رندیپ سرجے والا نے کہ ہریانہ میں 24 گزشتہ کے دوران تین لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کی گئی لیکن ریاستی حکومت اپنی بےحسی کا ثبوت دیتے ہوئے خاموش ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے ہریانہ میں عصمت دری کے واقعات پر گہرے تشویس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے 24 گھنٹے میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو فورا استعفی دے دینا چاہئے

کانگریس میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہریانہ میں تین لڑکیوں کے ساتھ دل دہلانے والے حادثات سامنے آئے ہیں اور ریاستی حکومت ان حادثات کے سلسلے میں اپنی بےحسی کا ثبوت دیتے ہوئے خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز حاصل کرنے والی ایک ذہین طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ پیش آیا ہے اور اس کے بعد پولیس انتظامیہ نے اس کا جس طرح سے استحصال کیا ہے اس سے پورا ملک دکھی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر کھٹر کی حکمرانی میں امن و قانون کا دیوالیہ نکل گیا ہے۔

سرجے والا نے ہریانہ حکومت میں خواتین کے استحصال کرنے والے ملزموں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو وزیر اعلی کو اپنے عہدے پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں انہیں فورا استعفی دے دینا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ خبروں کے مطابق ہریانہ کے مہندرگڑھ سی بی ایس سی کی ٹاپر اور صدر جمہوریہ سے اعزاز یافتہ طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کی گئی ہے ۔بدمعاشوں نے ٹیوشن سے لوٹ رہی طالبہ کو لفٹ دینے کے بہانے اغوا کر کے اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔