منی بالی ووڈ کی جھلک گروگرام گلوبل سٹی میں نظر آئے گی

فوٹو گرافی 18ویں صدی میں فرانس کے جوزف نیسفور نیپس نے ایجاد کی تھی جو کہ 21ویں صدی تک پہنچتے پہنچتے ایک سائنس کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ گلوبل سٹی گروگرام بین الاقوامی سطح کی آرٹ کی نمائش کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب یہاں منی بالی ووڈ کی جھلک نظر آئے گی۔

 وزیر اعلی  کھٹر نے عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع پر یہاں واقع 'میوزیو کیمرہ' میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نو برسوں سے ریاست کے خوشحال فن اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لیے ریاست کی نئی فلم پالیسی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروگرام میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معاہدہ کرکے یہ عالمی معیار کا میوزیم قائم کیا ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے 'من کی بات' پروگرام میں میوزیم کے قیام کی تعریف کی ہے جہاں نہ صرف فوٹوگرافی بلکہ ملک کی سیاسی، ثقافتی اور سماجی تاریخ کے بارے میں بھی معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہاں نہ صرف ملک و دنیا کے فوٹو شائقین آئیں گے جو فوٹو گرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ بالی ووڈ کے فلمساز اور فنکار بھی یہاں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوٹو گرافی 18ویں صدی میں فرانس کے جوزف نیسفور نیپس نے ایجاد کی تھی جو کہ 21ویں صدی تک پہنچتے پہنچتے ایک سائنس کی شکل اختیار کر چکی ہے۔اس موقع پر میوزیو کیمرہ کے بانی اور ڈائریکٹر آدتیہ آریہ نے چیف منسٹر میوزیم تک پہنچنے اور میوزیم کے قیام میں تعاون کرنے پر ہریانہ حکومت کا خاص طورپر شکریہ ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔