کھڑگے آج بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گے

کانگریس کے نومنتخب صدر ملکارجن کھڑگے تلنگانہ میں راہل گاندھی کے ساتھ 'بھارت جوڑو' یاترا میں شامل ہوں گے۔

فائل تصویر بشکریہ کانگریس
فائل تصویر بشکریہ کانگریس
user

قومی آوازبیورو

بھارت جوڑو یاترا کو 50 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ راہل گاندھی آج اس یاترا کے ساتھ چلتے ہوئے حیدرآباد پہنچ گئے ہیں ۔ کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے آج یہاں راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں شامل ہوں گے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے یہ جانکاری دی۔ دوسری جانب یہ اطلاع ہے کہ  کانگریس ان تمام ریاستوں میں ایسی معاون یاترائیں نکالنے کی تیاری کر رہی ہے جہاں سے 'بھارت جوڑو یاترا' نہیں گزرے گی۔

صدر بننے کے بعد ملکارجن کھڑگے پوری طرح سے ایکشن میں ہیں۔ جے رام رمیش نے بتایا کہ کھڑگے منگل کی دوپہر حیدرآباد پہنچیں گے اور یاترا میں حصہ لیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس دورے کے دوران راہل گاندھی تاریخی چارمینار بھی جائیں گے۔


کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے ٹویٹ کے ذریعہ بتا یا کہ ’’ راہل گاندھی چار مینار سے قومی پرچم لہرائیں گے جہاں 19.10.1990 کو راجیو گاندھی نے سدبھاونا یاترا شروع کی تھی۔ تب سے ہر سال اس دن کانگریس یہاں قومی پرچم بلند کیا ہے۔ کانگریس صدر  کھڑگے آج شام ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔‘‘

خبر ہے کہ  کھڑگے تاریخی چار مینار سے ہی پد یاترا میں شامل ہوں گے۔ صدر بننے کے بعد، کھڑگے پہلی بار ہندوستان کا سفر کرنے والی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل نے 30 اکتوبر کو گولاپلی ضلع سے تلنگانہ میں اپنی یاترا کا آغاز کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔