ایوانِ بالا میں سی آئی ایس ایف کو متحرک دیکھ کر کھڑگے حیران، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کو لکھا خط

کھڑگے نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’ہم امید کرتے ہیں مستقبل میں سی آئی ایس ایف اہلکار ایوان کے ویل میں تب نہیں آئیں گے جب اراکین مفاد عامہ کے اہم ایشوز اٹھا رہے ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، تصویر قومی آواز/ویپن

user

قومی آواز بیورو

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے اچانک استعفیٰ کے بعد پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا یعنی راجیہ سبھا میں کچھ الگ ہی طرح کی سرگرمی دکھائی دے رہی ہے۔ اس بات کا احساس راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے کے اس خط سے ہوتا ہے جو انھوں نے ایوانِ بالا کے ڈپٹی چیئرمین کے نام لکھا ہے۔ ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے اب راجیہ سبھا میں سی آئی ایس ایف کے جوانوں کا قبضہ ہو گیا ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا کے موجودہ حالات پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا چیئرمین کے اچانک استعفیٰ کے بعد اب ہم راجیہ سبھا پر سی آئی ایس ایف جوانوں کا قبضہ دیکھ رہے ہیں۔ ایسا پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔ کانگریس لیڈر نے ڈپٹی چیئرمین سے اس موجودہ نظام پر توجہ دینے کی گزارش کی ہے۔ اس خط کو کانگریس سوشل میڈیا انچارج جئے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے۔


اس خط میں ملکارجن کھڑگے نے لکھا ہے کہ ’’ہم اس بات سے حیران اور ششدر ہیں کہ جس طرح سے سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو ایوان کے ویل میں دوڑایا جا رہا ہے، جبکہ ایوان کے اراکین اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کر رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ہم نے کل بھی دیکھا اور آج بھی دیکھا۔ کیا ہماری پارلیمنٹ کی سطح اس حد تک گر گئی ہے؟ یہ انتہائی ہتک آمیز ہے اور ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘‘ خط کے آخر میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’ہم امید کرتے ہیں مستقبل میں سی آئی ایس ایف اہلکار ایوان کے ویل میں تب نہیں آئیں گے، جب اراکین مفاد عامہ کے اہم ایشوز اٹھا رہے ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔