قوم کے لئے کھادی، لیکن قومی پرچم کے لئے چینی پولیسٹر! راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر حملہ

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ہمیشہ کی طرح وزیر اعظم کے قول و فعل میں یکسانیت نہیں ہے۔

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر قومی پرچم میں چینی پولیسٹر (پلاسٹ نما کپڑا) کے استعمال کرنے پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ہمیشہ کی طرح وزیر اعظم کے قول و فعل میں یکسانیت نہیں ہے۔ خیال رے کہ کانگریس سمیت حزب اختلاف کے متعدد لیڈران نے الزام عائد کیا ہے کہ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے لئے پرچم چین سے درآمد کئے گئے تھے۔ آزادی گورو یاترا نکالنے والے کانگریس کے لیڈر نانا پٹولے نے بھی اسی طرح کا الزام عائد کیا تھا۔

راہ گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’قوم کے لئے کھادی مگر قومی پرچم کے لئے چینی پولیسٹر۔ ہمیشہ کی طرح وزیر اعظم کے قول اور فعل میں یکسانیت نہیں ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس سال ملک نے آزادی کی 75ویں سالگرہ منائی ہے۔ اسے 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے طور پر منایا گیا۔ اس کے تحت حکومت نے ہر گھر پر ترنگا مہم بھی چلائی تھی۔ اس مہم میں لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانا تھا۔ اس کے لیے حکومت نے ایک خصوصی ویب سائٹ بھی بنائی تھی۔ 'ہر گھر ترنگا ابھیان' کا حصہ بننے سے، اس ویب سائٹ پر سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت موجود تھی۔ اس کے علاوہ لوگوں نے یہاں سیلفیاں بھی اپ لوڈ کیں۔


مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں آزادی گورو پیدل یاترا کے لیے ریلی میں آئے نانا پٹولے نے کہا تھا کہ ’’ہم نے مظالم اور برطانوی راج کے خاتمے کے لیے ایک طویل جنگ لڑی تھی اور پورا ملک کانگریس کے جھنڈے تلے متحد تھا۔ جن کا آزادی کی جدوجہد میں کوئی حصہ نہیں ہے، وہ لوگ آج 'ہر گھر ترنگا' مہم کے نام سے پروگرام چلا رہے ہیں۔ اس مہم کے لیے ترنگے چین سے منگوائے جا رہے ہیں جو آزادی پسندوں اور قومی پرچم کی توہین ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔