کیرالہ ریاست کو جلد ہی ملے گا نیا نام، اسمبلی میں اتفاق رائے سے قرارداد پاس

مرکزی حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ سبھی سرکاری دستاویزوں اور آئین کے آٹھویں شیڈول میں کیرالہ کا نام بدل کر 'کیرلم' کیا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>کیرالہ اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کیرالہ اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی ریاست کیرالہ کا نام جلد ہی تبدیل ہو جائے گا۔ دراصل کیرالہ کا نام بدل کر 'کیرلم' کرنے سے متعلق آج ایک انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کیرالہ اسمبلی میں آج اتفاق رائے سے ایک قرارداد پاس کیا گیا جس میں کیرالہ کا نام کیرلم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو ملیالم میں 'کیرلم' کہا جاتا ہے، لیکن دیگر زبانوں میں یہ کیرالہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں دفعہ 118 کے تحت ریاست کا نام بدلنے سے متعلق یہ قرارداد پیش کیا۔

اس دوران وزیر اعلیٰ وجین نے مرکزی حکومت سے سبھی سرکاری دستاویزات اور آئین کے 8ویں شیڈول میں کیرالہ کا نام بدل کر کیرلم کرنے کی گزارش کی۔ اس قرارداد کو کانگریس کی قیادت والے اپوزیشن اتحاد یو ڈی ایف نے کسی ترمیم یا تبدیلی کا مشورہ دیے بغیر منظور کر لیا۔ اس کے بعد اسمبلی اسپیکر اے این شمشیر نے حمایت کی بنیاد پر اس قرارداد کو اتفاق رائے سے پاس کرنے کا اعلان کیا۔


اس معاملے میں کیرالہ کے وزیر اعلیٰ وجین نے کہا کہ آئین کے پہلے شیڈول میں ہماری ریاست کا نام کیرالہ لکھا ہوا ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے اتفاق رائے سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ آئین کے آرٹیکل 3 کے تحت اسے ترمیم کر کے کیرلم کرنے کے لیے فوری قدم اٹھائیں اور آئین کے آٹھویں شیڈول میں مذکور سبھی زبانوں میں اس کا نام بدل کر 'کیرلم' کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔