کیرالہ: بھوک ہڑتال بیٹھے نوجوانوں سے ملے راہل گاندھی، سفر پر لگی پابندی کو ہٹانے کا کیا مطالبہ

این ایچ 766 پر لگی پابندی کے خلاف ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا اور یوتھ کانگریس کے کارکنان 10 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبہ پورا نہیں ہوتا بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کیرالہ کے سلطان باتھری میں این ایچ 766 پر رات میں ٹریفک پر لگی روک کے خلاف 'ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا'، یوتھ کانگریس، یوتھ لِیگ کے کارکنان 10 روز سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں، کانگریس رہنما اور کیرالہ کے وايناڈ سے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی این ایچ 766 پر رات میں ٹریفک پر لگی پابندی کے خلاف نوجوانوں کے ذریعے کیے جا رہے احتجاجی مظاہرہ کی حمایت کی ہے، نوجوانوں کے احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے کے لئے راہل گاندھی سلطان باتھری پہنچے اور ان سے بات کی۔

کیرالہ: بھوک ہڑتال بیٹھے نوجوانوں سے ملے راہل گاندھی، سفر پر لگی پابندی کو ہٹانے کا کیا مطالبہ

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا، ’’میں کیرالہ اور کرناٹک کو جوڑنے والے نیشنل ہائی وے 766 پر سفر پر لگی پابندی کی مخالفت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑے ہونے کے لئے کیرالہ کے وايناڈ میں ہوں، پہلے میں اسپتال میں ان سے جاکر ملا جو طویل بھوک ہڑتال کی وجہ سے بیمار ہو گئے ہیں‘‘۔


مظاہرہ کر رہے نوجوانوں سے ملنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ باندی پور ریزرو سے ہوکر جانے والے نیشنل ہائی وے پر 9 گھنٹوں تک ٹریفک محدود کرنے سے کیرالہ اور کرناٹک دونوں ریاستوں کے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ انہوں نے کیرالہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے۔ ’ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا’، یوتھ کانگریس اور یوتھ لِیگ کے کارکنان 10 دنوں سے ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، نوجوان اپنے مطالبے پر اڑے ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا وہ بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

کیرالہ: بھوک ہڑتال بیٹھے نوجوانوں سے ملے راہل گاندھی، سفر پر لگی پابندی کو ہٹانے کا کیا مطالبہ

اس سے پہلے 29 ستمبر کو راہل گاندھی نے نوجوانوں کے احتجاجی مظاہرہ کی حمایت کی تھی، انہوں نے ٹوئٹ کر کہا تھا کہ ’’میں این ایچ 766 پر روزانہ 9 گھنٹے سفر کی پابندی کے خلاف 25 ستمبر سے غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے نوجوانوں کے ساتھ ہوں، ایسی پابندیوں سے کیرالہ اور کرناٹک کے لاکھوں مسافروں کافی مشکل کا سامانا کرنا پڑ رہا ہے‘‘۔

کیرالہ: بھوک ہڑتال بیٹھے نوجوانوں سے ملے راہل گاندھی، سفر پر لگی پابندی کو ہٹانے کا کیا مطالبہ

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے ماحولیاتی تحفظ کی ذمہ داری کو اجتماعی طور پر قائم رکھتے ہوئے مقامی کمیونٹیز کے مفادات کی حفاظت کرنے کی اپیل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Oct 2019, 1:49 PM
/* */