کیرالہ: سرکاری کالج میں جونیئر کے ساتھ ریگنگ، متاثر نے بیان درج کرایا، 7 طلبا معطل

ریگنگ کا شکار ہوئے طالب علم نے بتایا، " سینئر طلبا نے مجھے کمرے میں بند کر دیا، میری شرٹ اتاری اور پھر پیٹنا شروع کر دیا۔ اینٹی-ریگنگ سیل کی طرف سے قصوروار طلبا کو کیمپس سے معطل کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، ویڈیو گریب</p></div>

علامتی تصویر، ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

کیرالہ کے ترواننت پورم کے کریا وٹوم واقع سرکاری کالج میں ایک جونیئر طلبا سے ریگنگ کے معاملے میں 7 سینئر طلبا کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران متاثرہ طلبا کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ متاثرہ میں سے ایک طالب علم نے کہا کہ 'میں نے اپنا بیان دے دیا ہے اور پولیس ایف آئی آر درج کرے گی۔'

طلبا کے والد کے مطابق، ریگنگ کی وجہ سے ان کے بیٹے کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، ریگنگ ہوئی ہے۔ اس پر سنگین حملہ ہوا ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ ہم نے پولیس کو بیان دے دیا ہے۔

وہیں متاثر طلباء نے میڈیا کو بتایا، "یہ واقعہ اس وقت ہوا جب میں اور میرا دوست ابھیشیک کیمپس سے گزر رہے تھے۔ تبھی سینئرس کے ایک گروپ نے ہمیں روک لیا اور مجھے پیٹنا شروع کر دیا۔ میرا دوست کسی طرح وہاں سے بھاگ نکلا اور اس نے پرنسپل کو اس کی اطلاع دی۔" طلبا نے آگے بتایا کہ ان لوگوں نے (سینئرس طلبا) نے مجھے کمرے میں بند کر دیا، میری شرٹ اتاری اور پھر پیٹنا شروع کر دیا۔


کیرالہ کے اعلیٰ تعلیم اور سماجی انصاف کے وزیر ڈاکٹر آر بندو نے منگل کو اس سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریگنگ کا یہ واقعہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت آنے والے کالج میں پیش آیا ہے اس لیے ایسی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اینٹی-ریگنگ سیل کی طرف سے فوری مداخلت کی گئی ہے اور مبینہ طلبا کو پہلے ہی کیمپس سے معطل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف پولیس کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا۔ جہاں پولیس نے 12 فروری کو کوٹایم سرکاری نرسنگ کالج میں جونیئر طلبا کی ریگنگ کرنے کے الزام میں 5 کالج طلبا کو گرفتار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔