کیرالہ: مردہ قرار دیا گیا شخص 45 سال بعد زندہ نکلا!

کیرالہ میں ایک شخص کو اس کے اہل خانہ مسلسل 45 سال تک مردہ سمجھتے رہے مگر وہ چار عشروں سے زاید عرصے تک غائب رہنے کے بعد آخر کار اپنے خاندان سے جا ملا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

ترواننت پورم: کیرالہ میں ایک شخص کو اس کے اہل خانہ مسلسل 45 سال تک مردہ سمجھتے رہے مگر وہ چار عشروں سے زاید عرصے تک غائب رہنے کے بعد آخر کار اپنے خاندان سے جا ملا۔ تفصیلات کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ساجد ثونگل کی عمر اس وقت 70 سال ہے۔ سنہ 1976ء کو اس کے خاندان کو پتا چلا کہ ساجد ہوائی جہاز کے ایک حادثے میں فوت ہو چکا ہے۔

اس وقت ساجد کی عمر بائیس سال تھی۔ وہ رزق کی تلاش میں ابو ظبی چلا گیا۔ ساجد کی چار بہنیں اور تین بھائی تھے۔ امارات میں ساجد نے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔ اکتوبر 1976ء کو ایک ہندوستانی جہاز مدراس کے راستے ممبئی جاتے ہوئے انجن میں آگ لگنے سے حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے کے افراد سمیت کل 96 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ یہ حادثہ سانٹا کرز ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا تھا۔


ساجد کے خاندان کو کسی نے بتایا کہ اس حادثے میں ساجد میں مارا گیا ہے۔ انہوں نے اس افواہ پریقین کر لیا اور رو دھو کراسے بھلا دیا تھا۔ مگر وہ ساجد حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں سوار نہیں ہوا بلکہ وہ ابو ظبی سے ممبئی چلا گیا۔ تاہم اس نے اپنے خاندان کے ساتھ اس طویل عرصے کے دوران کوئی رابطہ نہیں کیا۔ رابطہ نہ کرنے کی وجہ اس کی ناکامی تھی اور ساجد چاہتا تھا کہ وہ ڈھیروں پیسے جمع کرکے پھر اپنے خاندان سے رابطہ کرے۔

ساجد کا اپنے خاندان سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ سنہ 2019ء میں ایک عالم دین جو خاندان کے بچھڑے افراد کو ملانے کے لیے کام کرتے نے ساجد سے ملاقات کی۔ انہوں نے ساجد اور اس کے خاندان کو آپس میں ملایا۔ ساجد طویل عرصے تک غائب رہا مگر وہ دولت جمع نہیں کر سکا۔ آج وہ خود کئی جسمانی بیماریوں کا شکار ہے۔

ساجد کے والد 2012ء میں انتقال کر گئے، جبکہ ماں کی عمر 95 سال ہے اور وہ ابھی حیات ہیں۔ اس کی بیوی جمیلہ، بھائی عزیز، محمد، کنجو زندہ اور صحت مند ہیں۔ خاندان کے لیے یہ خبر حیران کن تھی کہ ساجد ابھی تک زندہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 30 Jul 2021, 9:14 AM