لکشدویپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل کو جھٹکا ،عدالت نے اصلاحات پر عبوری روک لگائی

بینچ نے حکم میں کہا ہےکہ جب تک جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا جاتا ہے‘ اس وقت تک ان دونوں اصلاحات کو نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔

لکشدویپ کی عائشہ سلطانہ،تصویر آئی اے این ایس
لکشدویپ کی عائشہ سلطانہ،تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کے روز لکشدیپ میں ڈیری فارموں کو بند کرنے اور اسکولوں میں طلبہ کو دیے جانے والے مڈ ڈے میل سے گوشت سمیت اشیاء نہ دینے کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے۔
چیف جسٹس ایس منی کمار اور جسٹس شاجی پی چالی کی بینچ نے لکشدیپ انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف کاوارتّی کے ایک شخص کی مفاد عامہ کی عرضی پر سنوائی کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ جب تک جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا جاتا ہے‘ اس وقت تک ان دونوں اصلاحات کو نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔ عدالت نےاس بابت مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ جوابی حلف نامہ داخل کرے۔ ساتھ ہی بینچ نے لکشدیپ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں دو ہفتے کے اندر جواب دائر کرے۔

واضح رہے لکشدویپ مستقل سرخیوں میں ہےاور وہاں کے نئے ایڈمنسٹریٹر پرفل کھوڈا پٹیل کے حالیہ اعلانات سےمقامی لوگوں میں زبردست ناراضگی ہے۔ پٹیل جو گجرات کے سابق وزیر ہیں انہوں نے پہلے جزیرہ پر شراب کی پابندی ہٹا دی تھی جس سےلوگوں میں ناراضگی ہوئی ۔ واضح رہےپٹیل جس ریاست یعنی گجرات سےآ تےہیں وہاں پر شراب پر پابندی عائد ہے۔


پرفل کھوڈا پٹیل کے فیصلوں سے خود لکشدویپ کی بی جےپی کے لوگ ناراض ہیں ۔ لکشدویپ کی فلم بنانے والی عائشہ سلطانہ کے خلاف انتظامیہ کےکیس کرنے سے وہاں کے عوام میں زبردست ناراضگی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */