ای ڈی کے سمن پر آج بھی پیش نہیں ہوں گے کیجریوال، دباؤ نہ ڈالے مودی حکومت:عآپ

عآپ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت میں اگلی سماعت 16 مارچ کو ہے۔ روزانہ سمن بھیجنے کے بجائے ای ڈی کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ایک بار پھر ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’کیجریوال ابھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ چونکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت میں اگلی سماعت 16 مارچ کو ہے۔ اس لیے ای ڈی کو روزآنہ سمن بھیجنے کے بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ دراصل ہم پر انڈیا اتحاد چھوڑنے کے لیے اس طرح کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن ہم اسے نہیں چھوڑیں گے، مودی حکومت ہم پر اس طرح دباؤ نہ ڈالے۔‘‘

واضح رہے کہ ای ڈی نے 22 فروری کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 7 واں سمن بھیجتے ہوئے انہیں آج (26 فروری) کو تفتیش کے لیے بلایا تھا۔ اس سے پہلے ای ڈی نے انہیں 19 فروری 2024 کو بھی بلایا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے تھے۔ دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی ای ڈی نے کیجریوال کو سات بار سمن بھیجا ہے۔ پچھلی بار عآپ نے ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ای ڈی کے سمن کی قانونی حیثیت کا معامہ اب عدالت میں ہے، ای ڈی نے خود عدالت سے رجوع کیا ہے۔ اس بار عآپ نے کہا کہ ای ڈ ی کو بار بار سمن بھیجنے کے بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ یہ ساتواں موقع تھا جب کیجریوال ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔


ای ڈی نے کیجریوال کو پہلا سمن 2 نومبر 2023 کو بھیجا تھا۔ وہ اس سمن پر پیش نہیں ہوئے۔ ای ڈی نے دوسرا سمن 21 دسمبر 2023 کو بھیجا، اس پر بھی وہ  پیش نہیں ہوئے۔ 3 جنوری 2024 کو ای ڈی نے اروند کیجریوال کو تیسرا سمن بھیجا، لیکن وہ پھر بھی ای ڈ ی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ 17 جنوری 2024 کو ای ڈی نے چوتھا سمن بھیجا، لیکن کیجریوال غیر حاضر رہے۔ 2 فروری 2024 کو ای ڈی نے پانچواں سمن بھیجا، لیکن کیجریوال حاضر نہیں ہوئے۔ 14 فروری کو چھٹا سمن بھیجنے کے بعد، ای ڈی نے 19 فروری کو بلایا، لیکن کیجریوال اس بار بھی حاضر نہیں ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔