کیجریوال آج اکھلیش یادو سے کریں گے ملاقات، دہلی سے متعلق آرڈیننس پر کریں گے حمایت طلب

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال انتظامی افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے حقوق سے متعلق مرکزی حکومت کے بل کو راجیہ سبھا سے مسترد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال انتظامی افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے حقوق سے متعلق مرکزی حکومت کے بل کو راجیہ سبھا سے مسترد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے لیے وہ غیر بی جے پی پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کا تعاون طلب کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں وہ آج اتر پردیش میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کریں گے۔

لوک سبھا انتخابات سے قلب کیجریوال کی اکھلیش یادو سے ملاقات کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے میڈیا انچارج ویبھو مہیشوری نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال قومی دارالحکومت میں خدمات کو بے ضابطگی سے متعلق مرکز کے آرڈیننس کے خلاف حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


کیجریوال اب تک تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن، بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، این سی پی سربراہ شرد پوار، شیو سینا یو بی ٹی کے ادھو ٹھاکرے اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کر چکے ہیں۔ اکھلیش سے ملاقات کے دوران پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور سنجے سنگھ بھی ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔ مہیشوری نے بتایا کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں اس آرڈیننس کے خلاف اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہیں تو یہ یقینی طور پر 2024 کے بی جے پی کے خلاف متحرک ہونے میں اہم ثابت ہوگا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ’’میں اور بھگونت مان لکھنؤ میں اکھلیش یادو سے ملاقات کریں گے اور مرکزی حکومت کے غیر آئینی آرڈیننس کے خلاف دہلی کے لوگوں کے حقوق کے لیے حمایت حاصل کریں گے۔‘‘

راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں سماج وادی پارٹی کے تین تین ممبر ہیں۔ ایسے میں عام آدمی پارٹی ان کی حمایت لے کر اس آرڈیننس کی مخالفت کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔