لوگ انفیکشن کو شکست دے رہے ہیں: کیجری وال

دہلی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 90 فیصد سے زیادہ، اعدادوشمار کے مطابق کل 707 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,46,134 ہوگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے پیر کو راجدھانی میں کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجدھانی کے لوگ انفیکشن کو شکست دے رہے ہیں۔

مسٹر کیجری وال نے آج ٹوئٹ کیا کہ ’’دہلی میں اب 90 فیصد سے زیادہ کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ مجموعی مریضوں کے اب محض سات فیصد ہی سرگرم معاملے ہیں۔ دھیرے دھیرے اور تسلسل کے ساتھ دہلی کے لوگ کورونا انفیکشن کو شکست دے رہے ہیں۔


دہلی میں کل دیر رات کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی جانچ کی تعداد میں کمی آنے سے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح پیر کو پھر سے بہتر درج کرتے ہوئے 90 فیصد سے زیادہ ہوگئی۔

دہلی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 707 نئے معاملوں کے ساتھ متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1,46,134 ہوگئی۔ اتوار کو1300 نئے معاملے درج کئے گئے۔


اس دوران 1,070 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,31,657 ہوگئی ہے۔ملک میں دہلی کا مقام ٹھیک ہونے والے سب سے زیادہ مریضوں والے ریاستوں میں ہے۔ دہلی کی ریکوری شرح گزشتہ دن 89.79 کے مقابلے میں معمولی بڑھ کر 90.09 ہوگئی ہے۔

دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد آج بیس رہی اور راجدھانی میں یہ جان لیوا وائرس اب تک 4,131 لوگوں کی جان لے چکی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 12323 لوگوں کی کورونا وائرس کی جانچ ہوئی ہے جو اتوار کو 23,787 جانچ سے تقریبا آدھی ہے۔راجدھانی میں کورونا کے 12,04,405 نمونوں کی اب تک جانچ ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔