اروند کیجریوال نے پھر بھیجا تحریری جواب، آج بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

ای ڈی کے سمن پر پیش نہ ہونے کی صورت میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جاتا ہے اور پھر بھی پیش نہ ہونے کی صورت میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال شراب پالیسی کے معاملے میں ای ڈی کے تیسرے نوٹس کے بعد بھی آج جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ ای ڈی کو بھیجے گئے اپنے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جانچ ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی شراب پالیسی میں مبینہ گھپلے میں آج بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ کیجریوال نے اپنا جواب ای ڈی کو بھیج دیا ہے۔ ان کی پارٹی (اے اے پی) کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال ای ڈی کی تحقیقات میں تعاون کرنے کو تیار ہیں، لیکن جانچ ایجنسی کا نوٹس غیر قانونی ہے۔


عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ انہیں انتخابی مہم سے روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے انتخابات سے پہلے نوٹس جاری کرنے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالے کے معاملے میں ای ڈی نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تیسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جنوری کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔ اس سے قبل دو بار نوٹس ملنے کے باوجود وہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اروند کیجریوال تیسری بار ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہونے کے لئے کہا ہے۔


اس سے پہلے بھی اروند کیجریوال نے ای ڈی کی طرف سے بھیجے گئے دو سمن کے بارے میں تحریری جواب بھیج کر سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں  نے پوچھ گچھ میں حصہ نہیں لیا، سمن کو غیر قانونی اور سیاسی طور پر محرک قرار دیا۔ اس سے قبل ای ڈی نے کیجریوال کو 2 نومبر اور 21 دسمبر 2023 کو حاضر ہونے کے لیے سمن بھیجا تھا۔ لیکن وہ تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ جب دوسرا سمن دہلی کے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو بھیجا گیا تو وہ وپاسنا مراقبہ کے لیے پنجاب گئے تھے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ای ڈی جو اروند کیجریوال کو بار بار سمن جاری کر رہی ہے، اس کے پاس کوئی آپشن ہے؟ درحقیقت اگر دہلی کے وزیراعلیٰ تیسرے سمن پر بھی پیش نہیں ہوتے ہیں تو وہ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ سینئر وکیل گیتا لوتھرا کے مطابق عمل یہ ہے کہ ای ڈی کے سمن پر پیش نہ ہونے کی صورت میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جاتا ہے اور پھر بھی پیش نہ ہونے کی صورت میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد بھی وہ شخص پیش نہ ہونے پر گرفتاری کا انتظام ہے۔  وزیراعلی کیجریوال سے  ای ڈی کے اہلکار ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔ اگر ٹھوس شواہد ملے یا سوالات کے تسلی بخش جواب نہ ملے تو گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔