کجریوال حکومت ’اشتہارات کی حکومت‘: شیلا

کانگریس کے ذریعہ 15 سالوں میں دارالحکومت دہلی میں کھڑے کئے گئے بنیادی ڈھانچے کوعآپ حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں تہس نہس کر دیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کی سابق وزیر اعلی اور کانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دکشت نے عام آدمی پارٹی (عآپ) حکومت کو ’اشتہارات کی حکومت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اروند کجریوال اور ان کی کابینہ کے ساتھی بولتے زیادہ ہیں کام کم کرتے ہیں۔

محترمہ دکشت نے دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عآپ حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں ان 15 سالوں میں دارالحکومت میں کھڑے کئے گئے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کجریوال اور ان کے وزیر بولتے زیادہ ہیں، کام کم کرتے ہیں۔ عآپ حکومت اشتہارات میں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ کام کم کر رہی ہے۔

دہلی پردیش کانگریس کے صدر اجے ماکن نے کہا ’’میں کجریوال کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بتائیں دہلی میں 14 کالج کہاں کھلے ہیں۔ ان کے بولنے سے کیا ہوتا ہے۔ ‘‘ ماکن نے کہا ’’اروند کجریوال کو فلائی اوور اور پلیا میں کوئی فرق نہیں معلوم ۔ وہ بتائیں کہ 14 فلائی اوور کہاں تعمیر کرائے گئے ہیں۔‘‘ اجے ماکن نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران 1 لاکھ کروڑ سے زیادہ روپیہ استعمال ہی نہیں کیا گیا اور ہو لیپس ہو گیا۔

عآپ حکومت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر کانگریس نے ’تین سال-دہلی بے حال‘ کتاب بھی جاری کی اور اس موقع پر بہت سے سینئر کانگریسی رہنماؤں موجود تھے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Feb 2018, 4:41 PM