’کیجریوال حکومت نے ماحولیاتی بیداری کے نام پر 940 کروڑ روپے خرچ کیے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا‘

کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ آر ٹی آئی کارکن امت گپتا کی طرف سے دائر عرضی میں بتایا گیا ہے کہ دہلی حکومت نے ماحولیات کے نام پر لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے 940 کروڑ روپے خرچ کیے۔

ڈاکٹر نریش کمار / تصویر یو این آئی
ڈاکٹر نریش کمار / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ماحولیاتی بیداری کے نام پر 940 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں لیکن اس سے دہلی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اور دارالحکومت کی حالت آج دنیا میں بدتر ہو چکی ہے۔

منگل کو جاری ایک بیان میں ڈاکٹر کمار نے کہا کہ آر ٹی آئی کارکن امیت گپتا کی طرف سے دائر عرضی میں دہلی حکومت نے بتایا ہے کہ اس نے ماحولیات کے نام پر لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے 940 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے اب تک کتنی رقم خرچ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات سے دوچار دہلی کے لوگ صاف ہوا کے لیے ترس رہے ہیں لیکن اس محاذ پر نمٹنے میں ناکام رہنے والی اس حکومت کو فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہیے۔ یہ رقم ستمبر 2015 سے ستمبر 2021 تک کے دوران خرچ کی گئی ہے۔


آئی آئی ٹی کانپور کی 2016 کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر کمار نے کہا کہ آئی آئی ٹی نے چھ سال پہلے ہی وزیر اعلیٰ کو خبردار کیا تھا کہ راجدھانی میں آلودگی ایک خوفناک شکل اختیار کر لے گی اور اس سے ویکیوم کلیننگ، مشینوں سے پانی کے چھڑکاؤ اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے پر زور دیا گیا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا اور نتیجہ اب سب کے سامنے ہےـ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔