کیجریوال نے مرکز ی حکومت کو 'راون' قرار دیا

راون کی طرح مرکزی حکومت کو بھی بہت فخر تھا کہ انہیں کسانوں کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن ۱۳ماہ بعد اسے کسانو کے آگے جھکناپڑا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کو راون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے بھی تکبر میں آکر تین زرعی قوانین پاس کئے تھے لیکن آخر کار اسے ان قوانین کو واپس لینا پڑا۔

بنگلورو میں کسانوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا، ’’راون کی طرح مرکزی حکومت کو بھی بہت فخر تھا کہ انہیں کسانوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہم نے بہت سمجھایا لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔ آخر کار 13 ماہ بعد مرکزی حکومت کو کسانوں کے سامنے جھکنا پڑا اور تین زرعی قوانین کو واپس لینا پڑا۔ میں کسانوں کی اس جدوجہد کو سلام کرتا ہوں۔


اس کانفرنس کا اہتمام ریاستی حکومت سے لینڈ ریفارمز ایکٹ اور اے پی ایم سی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو واپس لینے اور کم از کم امدادی قیمت کے لیے قانونی ضمانت دینے کا مطالبہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 سال بعد بھی کسانوں کی حالت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ چھوٹے کسان ایسی بدحالی میں زندگی بسر کر رہے ہیں کہ اب ان میں کسان کے طور پر آگے بڑھنے کی خواہش نہیں رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اگر زراعت پر منحصر 45 فیصد آبادی دل بنا لے تو وہ سب سے بڑی حکومت کو ہلا کر رکھ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔