وادی کشمیر: سری نگر میں زور دار بارشیں، سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب

اطلاعات کے مطابق سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے زور دار بارشیں ہوئیں جس سے کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے اور پانی دکانوں اور مکانوں میں بھی گھس گیا۔

بارش، تصویر یو این آئی
بارش، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے زور دار بارشیں ہوئیں، جس سے کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے اور بعض علاقوں میں پانی دکانوں اور مکانوں میں بھی گھس گیا۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے زور دار بارشیں ہوئیں جس سے کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے اور پانی دکانوں اور مکانوں میں بھی گھس گیا۔

تیز بارشوں نے لوگوں کی نقل و حمل میں مشکلات پیدا کر دیں اور سڑکوں اور گلی کوچوں میں جمع پانی نے انہیں گھروں میں ہی محصور کر دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ناقص ڈرینج نظام بارش کے پانی کا سڑکوں اور گلی کوچوں میں جمع ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا ڈرینج سسٹم کس قدر صحیح ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں اور گلی کوچوں پر اس قدر پانی جمع ہے کہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کا پیدل سفر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ پُرخطر بھی ہے۔ پائین شہر کے خانیار علاقے میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں لالچوک صورہ شاہراہ زیر آب آنے سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آئیں۔ سری نگر کے بعض نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔