کشمیر: درگاہ حضرت بل میں شب معراج پر نہیں ہوں گی شبانہ مجالس

درگاہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں امسال شب معراج کی مناسبت سے 11 مارچ کو شبانہ تقریبات کا اہتمام نہیں ہوگا۔

درگاہ حضرت بل، تصویر آئی اے این ایس
درگاہ حضرت بل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: گرمائی دارلحکومت سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں شب معراج کی مناسبت سے امسال شبانہ مجالس کا اہتمام نہیں ہوگا۔ درگاہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں امسال شب معراج کی مناسبت سے 11 مارچ کو شبانہ تقریبات کا اہتمام نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا تاہم 12 اور 13 مارچ یعنی جمعہ اور ہفتے کے روز ہر نماز کی ادائیگی کے بعد موئے مقدس کے دیدار سے عقیدت مندوں کو فیضیاب کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاوہ ازیں 19 مارچ کو بھی عقیدت مندوں کو موئے مقدس کا دیدار کرایا جائے گا۔


بتادیں کہ وادی میں معراج النبی (ص) کے مقدس موقع پر درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرکے موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوتے ہیں اور روح پرور مجالس کے برکات سے بھی بہرہ مند ہو جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔