کورونا وائرس: کشمیر کی سڑکیں سنسان، بازاروں سے ماسک-سینیٹائزرس غائب

ادھر متعلقہ حکام کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے صرف سینیٹائزرس کا استعمال ہی ضروری نہیں ہے بلکہ صابن اور صاف پانی سے ہاتھ دھونا بھی بہتر طریقہ عمل ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر اگرچہ عالمی وبا کورونا وائرس سے فی الوقت صاف ومحفوظ ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے احتیاطی طور پر اٹھائے جارہے اقدام سے جہاں ایک طرف سڑکیں سنسان نظر آنے لگی ہیں وہیں دوسری طرف بازاروں میں ماسکوں اور سینیٹائرزس کی زبردست قلت دیکھنے کو مل رہی ہے اور گراں فروشی بھی آسمان چھونے لگی ہے۔

ادھر متعلقہ حکام کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے صرف سینیٹائزرس کا استعمال ہی ضروری نہیں ہے بلکہ صابن اور صاف پانی سے ہاتھ دھونا بھی بہتر طریقہ عمل ہے نیز ماسک لگانا ہر کسی کے لئے ضروری بھی نہیں ہے۔


کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کیے جارہے احتیاطی اقدام جیسے تعلیمی اداروں، آنگن واڑی سینٹروں کو بند کرنے اور اجتماعات منعقد کرنے سے احتراز، پبلک ٹرانسپورٹ کا کم استعمال اور پارکوں اور باغوں کو بند رکھنے وغیرہ سے وادی کے بییشتر علاقوں کی سڑکیں سنسان نظر آنے لگی ہیں اور اجتماعات منعقد ہونے کا سلسلہ بھی بند ہونے لگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی کے بعض علاقوں میں گزشتہ جمعہ کو نماز جمعہ کا اجتماع بھی منعقد نہیں ہوا بلکہ کہیں کہیں پنجگانہ نماز باجماعت بھی معطل کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔