کشمیر: تاریخی مغل روڈ چوتھے روز بھی ٹریفک کے لئے بند

ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ جو اتوار کو برف باری کے باعث بند ہوا تھا، پر برف ہٹانے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ بدھ کو مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہا۔ تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے جبکہ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی گزشتہ دو دنوں سے ٹریفک رواں دواں ہے۔

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ جو اتوار کو برف باری کے باعث بند ہوا تھا، پر برف ہٹانے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے کام میں رکاوٹیں آتی ہیں، تاہم یہ روڈ آج شام تک ٹریفک کے لئے بحال ہونے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔


موصوف عہدیدار نے کہا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو منگل کے روز برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا۔ دریں اثنا شمالی کشمیر کے گریز- بانڈی پورہ روڈ کو بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ کی مژھل اور کیرن علاقوں کی سڑکوں سے بھی برف ہٹایا گیا ہے اور ان پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔