کشمیر: سری نگر میں آتشزدگی، 6 رہائشی مکان خاکستر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے اگرچہ آگ کو قابو میں کر لیا لیکن چھ مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچایا جا سکا۔

علامتی تصویر / یو این آئی
علامتی تصویر / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: گرمائی دارلحکومت سری نگر کے نواب بازار علاقے میں جمعرات کی علی الصبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں 6 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نواب بازار علاقے میں جمعرات کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے ایک رہائشی مکان سے غالباً شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے فوراً متصل کے مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے اگرچہ آگ کو قابو میں کر لیا لیکن چھ مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچایا جا سکا۔ مکان مالکان کی شناخت معراج الدین خان اور غلام رسول (مشترکہ مکان)، عبدالمجید ڈار، نذیر احمد اور جاوید احمد ڈار (مشترکہ مکان)، عبدالقیوم، توحید شوکت ڈار، منیر احمد ڈار اور محمد شفیع ڈار (مشترکہ مکان) کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔