کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات: بانڈی پورہ میں گپکار الائنس کا قبضہ، بارہمولہ میں سفینہ بیگ چیئر پرسن منتخب

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار عبدالغنی بٹ، جنہوں نے نائید کھائی سمبل نسشت سے اپنی پارٹی کی امیدوار فردوسہ اختر کو شکست دی تھی، کو ڈی ڈی سی چیئرمین منتخب کیا گیا۔

صفینہ بیگ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
صفینہ بیگ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے دو اضلاع بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرپرسنوں اور نائب چیئرپرسنوں کے انتخابات میں اولذکر ضلعے میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے دونوں عہدے حاصل کیے جبکہ آخرالزکر ضلعے میں آزاد امیدوار نے چیئرپرسن کے عہدے کو اپنے نام کر لیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار عبدالغنی بٹ، جنہوں نے نائید کھائی سمبل نسشت سے اپنی پارٹی کی امیدوار فردوسہ اختر کو شکست دی تھی، کو ڈی ڈی سی چیئرمین منتخب کیا گیا۔ فردوسہ اختر سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ عثمان مجید کی اہلیہ ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی نائب چیئرپرسن کا عہدہ پی ڈی پی امیدوار کوثر شفیق نے حاصل کیا جنہوں نے گنستان سمبل ڈی ڈی سی نشست سے ایک آزاد امیدوار طاہر القادری کو ہرایا تھا۔ ضلع بارہمولہ میں آزاد امیدوار سفینہ بیگ کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب کیا گیا جبکہ پیپلز کانفرنس کے ثنا واللہ پرے نے نائب چیئر پرسن کا عہدہ حاصل کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سفینہ بیگ جنہیں اپنی پارٹی اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی، نے دس ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کی حریف پی ڈی پی کی قرۃ البشیر نے صرف چار ووٹ حاصل کیے۔ نائب چیئرپرسن عہدے کے لئے دونوں امیدواروں ثناواللہ پرے اور عرفان حفیظ لون نے سات سات ووٹ حاصل کیے جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے نائب چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔