کشمیر: شوپیاں تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے

کشمیر کے شوپیاں میں تصادم / فائل تصویر
کشمیر کے شوپیاں میں تصادم / فائل تصویر
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس انکاؤنٹر کے بارے میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے چرمرگ زینہ پورہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔