کشمیر: سوپور انکاؤنٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا

کشمیر تصادم / یو این آئی
کشمیر تصادم / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’سوپور انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔‘‘ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ایک بیان کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کےک سوپور کے طلی بل علاقہ میں ملی ٹینٹوں کی موجود کی اطلاع موصول ہنے پر ملی ٹینٹ مخالف مہم شروع کی گئی۔ اسی دوران تصادم آرائی شروع ہو گئی۔

ایک حفاظتی عہدیدار نے بتایا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیموں نے مشتبہ مقام کا محاصرہ کیا، وہاں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے گولیاں چلانی شروع کر دی، جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ سیکورٹی فورسز مہم جوئی میں مصروف ہیں اور مزید احکامات پر عمل کیا جائے گا۔


ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تجن علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پلوامہ کے تجن علاقے میں دوران شب تصادم چھڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں البدر سے وابستہ ملی ٹینٹ پھنسے ہوئے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔