کشمیر: شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یوم وصال پر آن لائن تقریب کا انعقاد

وادی کشمیر میں شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کے یوم وصال کے موقع پر ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے علامہ موصوف کی حیات کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں منگل کے روز 'ساگر کلچرل فورم' نامی ادبی انجمن کی طرف سے شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کے 82 ویں یوم وصال کے موقع پر ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے علامہ موصوف کی حیات کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن نامی اس ادبی انجمن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن تقریب کا ہی اہتمام کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات ایسے نہ ہوتے تو ایک بڑی تقریب کا نعقاد طے تھا۔ تقریب کے دروان مقررین نے آن لائن ہی علامہ اقبال کی حیات اور ان کے فن کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔


فورم کے صدر ساگر نذیر نے اپنی آن لائن تقریر کے دوران کہا کہ ڈاکٹر اقبال نے فلسفہ خودی کو متعارف کرکے مسلمانوں اور نوجوانوں کو بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ کا کلام مسلمانوں کو ظلمت سے نکال کر روشنی میں لانے کا ایک ایسا وسیلہ ہے جس کا سہارا لے کر مسلمان اپنی شان رفتہ کو بحال کرسکتے ہیں۔

موصوف صدر نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ صحیح اور انقلابی رہنمائی کے لئے علامہ کے کلام کا مطالعہ کرتے رہیں۔
آن لائن تقریب میں جن قلمکاروں اور ادیبوں نے حصہ لیا ان میں معروف قلمکار کلدیپ پنڈت، اظہر ہاشمی، ریاض پروانہ، عظیم تاپری، امین مخدومی، منتظر مومن اور ریاض ربانی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 21 Apr 2020, 9:00 PM