کرتارپور کوریڈور سے ایک مثبت شروعات ہوئی: سدھو

پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد سے ہندستان۔پاکستان تعلقات کے حوالہ سے ایک مثبت شروعات ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

امرتسر: پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد سے ہندستان۔پاکستان کے تعلقات کے حوالہ سے ایک مثبت شروعات ہوئی ہے۔

پاکستان سے ہندستان واپس آئے سدھو نے واگھہ سرحد پر نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ پاکستان سے محبت اور امکانات لیکر واپس آئے ہیں۔ اب پاکستان سے دشمنی ختم اور دوستی کا دور شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شری گرونانک دیو کے آشیرواد سے دوستی کا موقع ملا ہے اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی دریادلی سے سکھوں کی 70برس پرانی مانگ پوری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بابا نانک کا کرشمہ ہے اور 12کروڑ نانک کے نام لینے والے سکھوں کی ارداس کا اثر ہے کہ کوریڈور بننے والا ہے۔

سدھو نے کہاکہ وہ دونوں پنجاب کے دلوں کو جوڑکر امید کو یقین میں تبدیل کرکے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جیسا کہ خان نے کہاکہ جنگ نہیں ہوسکتی، ہوسکتا ہے کہ آئندہ وقت میں دونوں ممالک کی سرحدوں کو کھول دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ دونوں حکومتیں آگے بڑھیں تو بین الاقوامی سرحد کو کھولا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں کو کھول دینے سے 70برسوں سے ٹھپ پڑا کاروبار پھر سے شروع ہ وگا اور دونوں ممالک ایک ہی دن میں سو برس آگے چلے جائیں گے۔

پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور خالصتان حامی گوپال چاولہ کے ساتھ کھینچی تصویر وائرل ہونے کے بارے میں سدھو نے کہاکہ انکی تقریباََ دس ہزار تصاویر کھینچی گئی ہوں گی۔ ان کے ساتھ کون کھڑا ، وہ نہیں جانتے۔ انہوں نے کہاکہ وہ گوپال چاولہ کو نہیں پہچانتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Nov 2018, 9:09 PM