کرناٹک: بی جے پی رکن اسمبلی کی دو گاڑیاں نذرِ آتش، تحقیقات کا حکم

وزیر اعلیٰ بومئی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’میں نے ستیش ریڈی سے بات کی اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بنگلورو: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ستیش ریڈی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی دو کاروں کو بدھ کی رات نامعلوم شرپسندوں نے نذر آتش کر دیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے۔

منگلورو پہنچنے کے بعد بومئی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "میں نے ستیش ریڈی سے بات کی اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے۔ یہ عمل ستیش ریڈی کے خلاف نفرت کے باعث کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہمسایہ ریاست کیرالہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی نگرانی کے لیے منگلورو کے دورے پر ہیں، جو کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کا سامنا کر رہا ہے۔


کرناٹک کے وزیر داخلہ ارگا گیانندر نے مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے تین ٹیموں کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ستیش ریڈی نے بتایا کہ ’’دو نامعلوم شرپسند موٹرسائیکل پر آئے۔ وہ گھر میں داخل ہوئے اور دو کاریں فارچیونر اور تھار کو نذر آتش کر دیا۔ ایم ایل اے کے گھر میں کھڑی کاروں کو جلانے میں انہیں صرف سات منٹ لگے۔ وہ پچھلے گیٹ سے بھاگ گئے۔ اگرچہ وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے، لیکن ہم ان کے چہروں کو پہچاننے کے قابل نہیں ہیں۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘‘ اس سے پہلے ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ سریناتھ جوشی نے شبہات کا اظہار کیا تھا کہ یہ واقعہ سیاسی طور پر محرک تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔