کرناٹک پولیس نے احتجاج کے دوران اذان دینے والے نوجوانوں سے کی پوچھ گچھ

شیوموگا پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) جی کے متھن کمار نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے بلا کر واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کرناٹک پولیس، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کرناٹک پولیس، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک کے شیوموگا میں پولیس نے ایک مسلم نوجوان سے پوچھ گچھ کی ہے جس نے دو دن قبل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں احتجاج کے دوران 'اذان' دی تھی۔ ایک مسلم تنظیم نے 17 مارچ کو ڈپٹی کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں سابق وزیر اور بی جے پی ایم ایل اے کے ایس ایشورپا کے ذریعہ اذان اور نماز کو لے کر کئے گئے ان کے تبصرے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

احتجاج کے دوران ایک نوجوان نے 'اذان' دی تھی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مظاہرین نے مبینہ طور پر اسمبلی کے سامنے 'اذان' دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔ شیوموگا پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) جی کے متھن کمار نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جسے بلا کر واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔


ایس پی نے کہا کہ نوجوان کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ایسی حرکت دوبارہ نہ دہرائے۔ افسر نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نوجوان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس احتجاج میں شامل لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ اگر پولیس کو ان کے بارے میں کچھ بھی مشکوک لگا تو کارروائی کی جائے گی۔

بی جے پی ایم ایل اے کے ایس ایشورپا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال لوگوں کو پریشان کرتا ہے، خاص طور پر امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ اور اسپتالوں میں داخل مریضوں کو۔ ایشورپا کے اس تبصرے کی مسلم کمیونٹی نے سخت مخالفت کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔