سدارمیا پھر بنیں گے کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ، ڈی کے شیوکمار ہوں گے ڈپٹی سی ایم، سنیچر کو ہوگی حلف برداری

کانگریس کے تجربہ کار لیڈر سدارمیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ بنیں گے، پارٹی ذرائع کے مطابق جمعرات (18مئی) شام 7 بجے ہونے والے قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>ٹوئٹر</p></div>

ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کرناٹک کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔ کانگریس کے تجربہ کار لیڈر سدارمیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریاستی کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیو کمار ان کے نائب ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کرناٹک کے دونوں لیڈروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد اعلان کیا کہل سابقہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارمیا جنوبی ریاست کے اگلے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور شیوکمار کو ریاست کا نائب وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔

تاہم پارٹی کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان جمعرات کو شام 7 بجے بنگلورو میں کانگریس قانون ساز پارٹی (سی ایل پی) کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب بنگلورو میں 20 مئی کو دوپہر کو منعقد ہوگی۔

پارٹی کے 81 سالہ سربراہ کھڑگے نے پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کرناٹک یونٹ کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کے علاوہ کرناٹک کے دونوں لیڈران سے لگاتار بات چیت کی اور آخر میں اپنا فیصلہ لے لیا۔


خیال رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 224 میں سے 135 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ حکمراں بی جے پی کو 66 اور جے ڈی ایس کو 19 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔