کرناٹک کے وزیر نے خاتون کو مارا تھپڑ، پھر بھی خاتون نے آشیرواد کے لیے چھوئے پاؤں

کرناٹک کے چامراج نگر ضلع کے ہنگالا گاؤں میں ایک پروگرام کے دوران ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے وزیر وی سومنا نے ایک خاتون کو تھپڑ مار دیا۔ ہفتہ کو وہ وہاں زمین کا ٹائٹل بانٹنے گئے تھے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے وزیر وی سومنا نے کرناٹک کے چامراج نگر ضلع کے ہنگالا گاؤں میں ایک پروگرام کے دوران ایک خاتون کو تھپڑ مار دیا۔ ہفتہ کو وہ وہاں زمین کا مالکانہ حق یعنی ٹائٹل بانٹنے گئے تھے۔ یہاں وزیر نے ڈھائی سو لوگوں کو مکان کی ملکیت کے حقوق دیئے، لیکن خاتون کو مالکانہ حقوق نہ ملنے پر وہ برہم ہو گئے۔ اس پر وزیر نے اسے تھپڑ مار دیا۔ حیران کن بات یہ تھی کہ تھپڑ مارے جانے کے باوجود اس خاتون نے وزیر کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا۔

سومنا کو اس پروگرام کے لیے دوپہر 3.30 بجے پہنچنا تھا لیکن وہ 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچے اور وہاں 175 لوگوں کو زمین کا مالکانہ حق دیئے۔ تھپڑ کھانے والی خاتون کو ملکیت کے کاغذ نہ ملنے پر وہ برہم ہو گئی۔ اس دوران وزیر سومنا نے اسے تھپڑ مار دیا۔ تاہم بعد میں وزیر نے اس پر معافی بھی مانگ لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */