کرناٹک میں آئندہ چار ماہ میں ہو سکتے ہیں وسط مدتی انتخابات: سدا رمیا

سدا رمیا نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں اگلے چار ماہ کے اندر وسط مدتی اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ کانگریس وسط مدتی انتخابات کے لئے تیار ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میسور: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر سدا رمیا نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں اگلے چار ماہ کے اندر وسط مدتی اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ سدا رمیا نے یہاں اتوار کو صحافیوں سے کہا کہ کانگریس وسط مدتی انتخابات کے لئے تیار ہے اور انہوں نے حال ہی میں ضلع اتر کنڑ کے دورے کے دوران کارکنوں سے انتخابا ت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے پر زور دیا تھا اور یہ انتخابات دسمبر میں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت موجودہ سیاسی حالات میں زیادہ دن تک نہیں ٹک پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر متاثرین کو 10،000 روپے دینے کا بی جے پی حکومت کا اعلان کافی نہیں ہے۔


سدا رمیا نے ریاستی حکومت سے کم از کم ایک لاکھ روپے واگزار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا صرف تقریر کر رہے ہیں اور سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے آگے آنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ایسے وقت میں مرکزی حکومت بھی سیلاب متاثرہ 22 اضلاع میں راحتی اور بازآباد کاری کے کاموں کے لئے رقومات واگزار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا ’’ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا، سیلاب کو قومی آفت قراردینا چاہیے۔ ہم نے عبوری امداد کے طور پر جلد از جلد 5،000 کروڑ روپے واگزار کرنے کی مانگ کی تھی لیکن ہمیں ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا ‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */