کرناٹک: بنگلورو میں موسلادھار بارش، یلو الرٹ جاری، سیلاب کے پیش نظر افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت

نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ بنگلورو کا نام عالمی سطح پر خراب ہو، شہر میں سیلاب کے سبب شہر کی شبیہ داؤ پر ہے، اس مسئلہ کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘

بارش، فائل تصویر یو این آئی
بارش، فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں اس وقت موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ زوردار بارش سے بنگلورو کے کئی علاقوں میں آبی جماؤ جیسی حالت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آئی ایم ڈی نے بنگلورو کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے اور آس پاس کے علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں تک زوردار بارش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ڈی افسران نے یہ بھی پیشین گوئی کی ہے کہ بنگلورو کے کئی حصوں میں آئندہ کچھ دنوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ریاست کے کچھ حصوں میں زوردار بارش کے سبب خراب موسم اور بجلی گل ہونے کو لے کر الرٹ کیا ہے۔

اس سے قبل کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور بنگلورو کے وزیر برائے ترقیات ڈی کے شیوکمار نے پیر کے روز ہی بارش کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت دے دی تھی۔ پیر کے روز انھوں نے بی بی ایم پی (برہت بنگلورو مہانگر پالیکا) کے افسران کو شہر میں سیلاب کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔


ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی بی ایم پی افسران سے کہا ہے کہ وہ ہر مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ بنگلورو کا نام عالمی سطح پر خراب ہو۔ شہر میں سیلاب کے سبب شہر کی شبیہ داؤ پر ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’افسران کو سزا دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے، لیکن آپ کو اس کے لیے گنجائش نہیں دینی چاہیے۔ اچھے کام کریں اور حکومت کے لیے ایک اچھا نام بنیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔