کرناٹک فلور ٹسٹ: اسپیکر رمیش کمار نے دیا استعفی، ایوان کی کارروائی 5 بجے تک ملتوی

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

اسپیکر رمیش کمار نے اپنا استعفی ڈپٹی اسپیکر کو پیش کیا

کرناٹک کے اسپیکر رمیش کمار نے اپنا استعفی ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کر دیا ہے، ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کو شام 5 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

بی ایس یدی یورپا نے اسمبلی میں ثابت کی اکثریت

کرناٹک اسمبلی میں وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے اکثریت ثابت کر دی ہے، اپوزیشن نے ووٹنگ کا مطالبہ نہیں کیا اس لئے بنا ووٹنگ ہوئے یدی یورپا حکومت فلور ٹیسٹ میں پاس ہو گئی۔

یدی یورپا کبھی مینڈیٹ کے ساتھ سی ایم نہیں رہے: سدارميا

سدارميا نے کہا، ’’بدقسمتی سے یدی یورپا کبھی بھی مینڈیٹ کے ساتھ سی ایم نہیں بنے ہیں، مینڈیٹ کہاں ہے؟ آپ کے پاس مینڈیٹ 2008، 2018 یا اب بھی نہیں ہے، جب انہوں نے حلف لیا تو ایوان میں 222 ممبران اسمبلی تھے، بی جے پی کے پاس اکثریت کے لئے 112 ممبر اسمبلی کہاں تھے؟ ان کے پاس 105 نشستیں تھیں، وہ مینڈیٹ نہیں ہے‘‘۔

سدارميا نے آگے کہا، ’’ہمیں امید ہے کہ آپ (بی ایس یدی یورپا) وزیر اعلی ہوں گے، لیکن اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے، آپ باغیوں کے ساتھ ہیں، کیا آپ ایک مستحکم حکومت دے سکتے ہیں؟ یہ ناممکن ہے۔ میں اس تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کرتا ہوں، کیونکہ یہ حکومت غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے‘‘۔


کسانوں کے معاملے میں یدی یورپا نے اپوزیشن کا مانگا ساتھ

وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے کہا، ’’ریاست میں کئی مقامات پر سوکھا پڑ گیا ہے، میں کسانوں کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہوں، میں نے ریاست کی جانب سے وزیر اعظم کسان منصوبہ کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو 2000 روپے کی 2 قسطیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، میں اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے، میں ایوان سے متفقہ طور پر ساتھ دینے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔

اسمبلی پہنچے یدی یورپا، آج ثابت کریں گے اکثریت

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا آج اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں گے، اکثریت ثابت کرنے کے لئے یدی یورپا اسمبلی پہنچ گئے ہیں، تھوڑی دیر میں اسمبلی کی كارروائی شروع ہوگی۔ وہیں ودھان سبھا میں کانگریس اراکین کی میٹنگ چل رہی ہے، فلور ٹیسٹ کے دوران موجود رہنے کے لئے کانگریس نے اپنے تمام ممبران اسمبلی کے لئے وہپ جاری کیا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔