کرناٹک: ڈی کے شیوکمار کی 'راج بھون چلو' کی اپیل، گورنر پر کئی معاملوں میں کارروائی نہ کرنے کا الزام

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے 31 اگست کو 'راج بھون چلو' تحریک کی اپیل کی ہے۔ شیوکمار نے منگل کو یہ کال گورنر تھاور چند گہلوت پر دباؤ ڈالنے کے لیے دی ہے

<div class="paragraphs"><p>ڈی کے شیوکمار / آئی اے این ایس</p></div>

ڈی کے شیوکمار / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے 31 اگست کو 'راج بھون چلو' تحریک کی اپیل کی ہے۔ شیوکمار نے منگل کو یہ کال گورنر تھاور چند گہلوت پر دباؤ ڈالنے کے لیے دی ہے۔ گورنر پر الزام ہے کہ وہ بی جے پی لیڈروں کے خلاف مقدمات چلانے کی منظوری نہیں دے رہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی۔

کانگریس پارٹی میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) میں مبینہ بے ضابطگیوں پر وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دینے پر گورنر کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ پارٹی کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ شیوکمار نے منگل کو کہا، ’’ہم 31 اگست کو اسمبلی میں گاندھی مجسمہ سے راج بھون تک مارچ کریں گے اور گورنر سے زیر التواء مقدمات کو چلانے کی اجازت دینے کی درخواست کریں گے۔‘‘


شیوکمار نے کہا، ’’گزشتہ جمعرات کو ہم نے کابینہ کے اجلاس کیا اور گورنر سے سفارش کی۔ ہمارے پاس چار مجرمانہ معاملات کے بارے میں معلومات تھیں، جن کی جانچ لوک آیوکت اور ایس آئی ٹی سمیت مختلف محکموں نے کی تھی۔ اس کیس میں مرکزی وزیر کماراسوامی اور بی جے پی کے تین سابق وزراء ملزم ہیں۔ ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے اور ایجنسیوں نے ان پر مقدمہ چلانے کی درخواست کی ہے لیکن گورنر نے منظوری نہیں دی۔

شیوکمار نے کہا، ’’ہم نے گورنر سے سفارش کی تھی کہ وہ استغاثہ کی منظوری دیں۔ ایم یو ڈی اے کیس میں انہوں نے بغیر کسی تحقیقات کے استغاثہ کو منظوری دے دی لیکن دوسرے معاملات میں ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟ اس سلسلے میں ہم 31 اگست کو 'راج بھون چلو' مارچ کر رہے ہیں اور ان چاروں مقدمات کی کارروائی کے لیے ان کی منظوری لیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔