کرناٹک: سی آئی ڈی کی ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ لکشمی نے کی خودکشی، 4 افراد حراست میں

لکشمی اپنے دوست کے گھر لنچ کے لئے گئی تھیں اور چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ خبر ملنے پر پولس وہاں پہنچی اور لاش کو پنکھے سے اتار کر نجی اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس وی لکشمی نے مبینہ طور پر بدھ کی رات اننا پورنیشوری نگر میں ایک دوست کے گھر پر خود کشی کرلی۔ لکشمی (33) مبینہ طور پر اپنے دوست کے گھر لنچ کے لئے گئی تھیں اور چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

قابل ذکر ہے کہ لکشمی 2014 بیچ سے کے پی ایس سی آفیسر تھیں اور انہیں 2017 میں مقرر کیا گیا تھا۔ وہ فی الحال سی آئی ڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ان کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو پنکھے سے نیچے اتارا۔ اس کے بعد انھیں نجی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ پولس نے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔