کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کا تمام پانچ انتخابی وعدوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ

کرناٹک کے ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے اور اسے منظم طریقے سے لاگو کیا جانا چاہیے۔ جمعہ کو کابینہ اجلاس کے دوران حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر سدارمیا</p></div>

کانگریس لیڈر سدارمیا

user

قومی آوازبیورو

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ حکومت نے تمام پانچ انتخابی ضمانتوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کابینہ اجلاس سے پہلے منعقدہ میٹنگ میں تمام کابینہ وزراء موجود تھے۔ انہوں نے پریزنٹیشن دیکھی، اسے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس دوران کرناٹک کے ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے اور اسے منظم طریقے سے لاگو کیا جانا چاہیے۔ کابینہ اجلاس کے دوران جمعہ کو حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے منشور میں 5 وعدوں کو نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ان وعدوں میں گریہ جیوتی کے تحت تمام گھرانوں کو 200 یونٹ مفت بجلی، گریہ لکشمی کے تحت گھر کی ہر خاتون سربراہ کو 2000 روپے ماہانہ امداد، انا بھاگیہ کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے ہر فرد کو 10 کلو گرام مفت چاول، یووا ندھی کے تحت 18 سے 25 سال کی عمر کے بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کو دو سال تک ہر ماہ 3000 روپے اور ڈپلومہ ہولڈرز کو 1500 روپے اور شکتی کے تحت خواتین کے لیے سرکاری بسوں میں مفت سفر شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔