کرناٹک: بی جے پی کارکن غیر قانونی طور پر گائے بیچنے کے لیے لے جانے کے الزام میں گرفتار

کرناٹک پولیس نے بی جے پی پارٹی کارکنوں سمیت چار لوگوں کو ضلع میں دھرماستھلا تک گائیوں کی غیر قانونی نقل و حمل کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے بی جے پی کارکنوں سمیت 4 لوگوں کو ضلع میں دھرماستھلا تک گائیوں کی غیر قانونی نقل و حمل کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔پولیس نے 6 گائیں اور دو بچھڑوں کو بچایا اور 3 گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت بیل تھانگڈی تعلقہ کے مورٹجے کے رہنے والے پرمود سالیان، اولاگڈے کے پشپاراج، ارکل گڈ کے رہنے والے چنناکیشوا اور ہاسن ضلع کے ہولیناراسی پورہ کے رہنے والے سندیپ ہیرے بیلاگولی کے طور پر کی گئی ہے۔


پولیس کے مطابق پہلے دو ملزمان مبینہ طور پر بی جے پی کے کارکن ہیں۔ خفیہ اطلاع ملنے پر دھرم استھل پولیس نے غیر قانونی طور پر گائیوں کو لے جانے والی گاڑیوں کا سراغ لگایا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جانوروں کو فروخت کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔