کرناٹک: بیکری میں داخل ہو کر 7 لوگوں نے تلوار سے کیا حملہ، ایک شخص ہلاک، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شخص بچنے کے لیے بیکری میں بھاگا، لیکن حملہ آور بھی اس کے پیچھے دوڑتے ہوئے پہنچ گئے اور اسے تلوار سے مارنے لگے۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

کرناٹک کے کوپل ضلع میں مبینہ جائیداد تنازعہ کو لے کر بیکری کی دکان میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ تقریباً 7 لوگوں نے بیکری کی دکان میں گھس کر ایک شخص پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں متاثرہ شخص کی موت واقع ہو گئی۔ یہ جانکاری افسران نے 2 جون کو دی۔ اس واقعہ کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہو رہی ہے۔

واقعہ 31 مئی کو پیش آیا تھا جو کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ مہلوک کی شناخت چینپّا نرینال کی شکل میں ہوئی ہے۔ حملے کے وقت وہ شخص نے خود کو بچانے کے لیے بیکری کی طرف بھاگا۔ 2 لوگ اس پر تلوار سے حملہ کر رہے تھے، جبکہ ایک شخص نے متاثرہ کے سر پر لکڑی کے لٹھ سے حملہ کر دیا۔ متاثرہ جب حملے سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا تو اس دوران کئی جسم پر کئی جگہ زخم کے نشان بھی نظر آئے۔


سی سی ٹی وی میں قید اس حملہ واقعہ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ بچنے کے لیے بیکری کے اندر بھاگا اور ملزمین بھی اس کے پیچھے دوڑتے ہوئے بیکری میں پہنچ گئے۔ حملہ آوروں نے نرینال کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ کچھ سیکنڈ بعد ہی نرینال بیکری سے باہر کی طرف بھاگا، جہاں سے 3-2 لوگوں نے اس پر کئی بار تلوار سے حملہ کیا۔ واردات کو انجام دے کر ملزمین موقع سے فوراً فرار ہو گئے۔

پولیس نے اس معاملے میں 7 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمین کی شناخت روی، پردیپ، منجوناتھ، ناگراج، منجوناتھ، گوتم اور پرمود کی شکل میں ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق پرانی دشمنی اور جائیداد تنازعہ کے سبب نرینال کا قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سینئر افسران نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ اس خوفناک واقعہ میں شامل دیگر لوگوں کو گرفتار کرنے کے مقصد سے پولیس نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔