وکاس دوبے کے بھائی اور ماموں کی لاش لینے نہیں آیا کنبہ، پولیس کے ہاتھوں انتم سنسکار

اطلاعات کے مطابق وکاس دوبے کے ماموں پریم پرکاش عرف پریم کمار پانڈے اور چچازاد بھائی اتل دوبے کا پنچ نامہ تیار کر کے پولیس نے پینل اور ویڈیو گرافی کے ساتھ پوسٹ مارٹم کرایا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانپور تصادم میں ہر روز نئے انکشافات منظر عام پر آ رہے ہیں اور اس اس کا سیاسی دبدبہ اور پولیس سے سازباز اس وقت زیر بحث ہے۔ دریں اثنا، اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پولیس تصادم کے دوران وکاس کا ماموں اور چچازاد بھائی گولیوں کا شکار بن گئے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے اس کے اہل خانہ کو لاش لے جانے کے حوالہ سے اطلاع دی لیکن لاش لینے کوئی نہیں آیا۔

اہل خانہ کے جب لاش لینے کے لئے نہیں پہنچنے کے سبب پولیس اہلکار نے بھیرو گھاٹ پر واقع برقی شمشان میں انتم سنسکار کرا دیا۔ اطلاعات کے مطابق وکاس کے ماموں پریم پرکاش عرف پریم کمار پانڈے اور چچازاد بھائی اتل دوبے کا پنچ نامہ تیار کر کے پولیس نے پینل اور ویڈیو گرافی کے ساتھ پوسٹ مارٹم کرایا۔


واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بدنام زمانہ وکاس دوبے کو گرفتار کرنے کے لئے گئی پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں ایک سی او سمیت 8 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ اس کے کچھ دیر بھی ہی پولیس نے وکاس دوبے کے دو ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ لیکن واردات کو 36 گھنٹہ گزار جانے کے باوجود پولیس بدنام زمانہ وکاس دوبے کو گرفتار نہیں کر پائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔