کانپور: نمازِ جمعہ کے بعد اقلیتی طبقہ اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم

موصولہ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں افراد نے پتھراؤ کرنا شروع کر دیا تھا جس کے بعد پولیس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی، کئی راؤنڈ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تاکہ حالات کو قابو میں کیا جا سکے۔

یوپی پولیس / علامتی تصویر یو این آئی
یوپی پولیس / علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے ضلع کانپور میں اقلیتی طبقہ اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ اس پتھراؤ میں دو لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانپور میں پریڈ چوراہے کے پاس آج نمازِ جمعہ کے بعد بازار بند کرنے نکلے اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے پتھراؤ کر دیا۔ پولیس نے انھیں روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ مشتعل ہو گئے۔

دراصل یہاں بازار بند کرنے کے معاملے پر دو فریق آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں فریقین کے درمیان پتھراؤ شروع ہو گیا اور جب پولیس بچاؤ کے لیے پہنچی تو اسے بھی پتھراؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بازار بند بی جے پی کی شعلہ بیان لیڈر نوپور شرما کے متنازعہ بیان کی مخالفت میں مسلم تنظیموں کی اپیل پر کیا جا رہا تھا۔ لیکن بازار بند کرانے کی کوشش میں دو گروپوں میں پُرتشدد تصادم ہو گیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں افراد نے پتھراؤ کرنا شروع کر دیا تھا جس کے بعد پولیس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی۔ کئی راؤنڈ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تاکہ حالات کو قابو میں کیا جا سکے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق حالات کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔ علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس کی تعیناتی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔