کنگنا راناوت تنازعہ کو غیر ضروری تشہیر دی گئی: شرد پوار
شرد پوار نے کہا کہ ہم ایسے بیانات دینے والوں کو غیر ضروری اہمیت دے رہے ہیں۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ لوگوں پر ان بیانات کا کیا اثر پڑتا ہے۔ میری رائے میں لوگ اس طرح کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے شیوسینا کے ساتھ تنازعہ پر مہاراشٹر حکومت میں اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے بدھ کے روز کنگنا کا نام لئے بغیر کہا کہ بی ایم سی نے مسمار کرنے کی کارروائی سے اس معاملہ کو غیر ضروری تشہیر دے دی ہے۔ انہوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا، ’'مجھے میڈیا کوریج پر اعتراض ہے۔ میڈیا نے ان تمام چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ ہمیں ایسی چیزوں کو نظرانداز کرنا چاہیے۔‘‘
این سی پی کے سربراہ نے کہا کہ ’’ممبئی میں غیر قانونی تعمیرات کوئی نئی چیز نہیں ہے لیکن اس سے جاری تنازعہ کے درمیان ایکشن لینے کی وجہ سے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ حالانکہ بی ایم سی کی اپنی وجوہات ہیں، اپنے قواعد ہیں اور انہوں نے اس کے مطابق ہی کام کیا ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ لوگ ان کی رائے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔‘‘
شرد پوار نے کہا کہ ’’ہم ایسے بیانات دینے والوں کو غیر ضروری اہمیت دے رہے ہیں۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ لوگوں پر اس طرح کے بیانات کا کیا اثر پڑتا ہے۔ میری رائے میں لوگ اس طرح کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔ ریاست اور ممبئی پولیس کے کام کے سلسلے میں مہاراشٹر اور ممبئی کے لوگوں کے پاس برسوں کا تجربہ ہے۔ وہ پولیس کا کام جانتے ہیں لہذا، ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے کہ کوئی کیا کہتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : ریا کی درخواست ضمانت پر سماعت کل، وکیل نے دی اطلاع
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔