ایوا نیکا ٹرمپ کو ڈنر میں بریانی، کباب اور مچھلی پیش کی گئی

مودی اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دخترومشیرایوا نیکا ٹرمپ نے پرانے شہر حیدرآبادکے فلک نما پیلس کے عشائیہ میں شرکت کی۔ اس کی میزبانی مرکزی حکومت نے گلوبل انٹر پرینرشپ سمٹ کے حصہ کے طورپر کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نظام حیدرآباد کے 101 مہمانوں کی گنجائش والے ڈائننگ ٹیبل پر ایوا نیکا، وزیراعظم اور دیگر مہمانوں کےلئےعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھرراؤ بھی اس عشائیہ میں موجود تھے۔ اسی پیلس کے لان میں دیگر 1500 مندوبین کے لئےعشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایوانیکا ٹرمپ کو پانچ درجہ کی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

منگل کی شام ایوا نیکا کے اعزاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بےحد خاص ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایوا نیکا 120 سال پرانے فلک نما پیلس میں ڈنر کرنے پہنچیں جہاں انہوں نے لزیز کھانوں کا لطف اٹھایا۔

فلک نما پیلیس میں ڈنر کا منظر
فلک نما پیلیس میں ڈنر کا منظر

یہاں ان کے لئے حیدرآباد کی مشہور بریانی بھی پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ کباب، حلیم سے لے کر چکن کری اور شکام پوری کباب کا بھی انتظام کیا گیا۔ دکنی طرز میں بنائی گئی تلنگانہ صوبے کی اسپیشل مریل مچھلی بھی ایوا نیکا کو پیش کی گئی۔ ایوا نیکا کے لئے نان ویج کی ڈیشز کی تو بھرمار ضرور تھی لیکن وہاں ویج کھانے بھی موجود تھے۔

101 سیٹوں والی وسیع ڈائننگ ٹیبل پر وزیر اعظم کے دائیں جانب ایوا نیکا بیٹھی تھیں جبکہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ بائیں جانب تشریف فرماں تھے۔ علاوہ ازیں ڈائننگ ٹیبل پر وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور مشہور صنعت کار سنیل متل موجود تھے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Nov 2017, 5:40 PM