جسٹس سبینہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی کارگزار چیف جسٹس مقرر، 21 جنوری کو سنبھالیں گی عہدہ

جسٹس سبینہ اس سے قبل بھی کارگزار چیف جسٹس کے عہدہ پر خدمات دے چکی ہیں، وہ 25 مئی 2022 سے 22 جون 2022 تک کارگزار چیف جسٹس رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جسٹس سبینہ</p></div>

جسٹس سبینہ

user

قومی آوازبیورو

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جسٹس سبینہ کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی کارگزرا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ جسٹس سبینہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں سب سے سینئر جج ہیں اور وہ موجودہ چیف جسٹس امجد اے سید کی سبکدوشی کے بعد اس عہدہ کو سنبھالیں گی۔ چیف جسٹس امجد اے سید 21 جنوری کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جسٹس سبینہ اس سے قبل بھی کارگزار چیف جسٹس کے عہدہ پر خدمات دے چکی ہیں۔ وہ 25 مئی 2022 سے 22 جون 2022 تک کارگزار چیف جسٹس رہی ہیں۔ 20 اپریل 1961 کو پیدا ہوئیں جسٹس سبینہ 1986 میں پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری عہدہ پر بلامقابلہ منتخب ہوئی تھیں۔ اس کے بعد 21 جنوری 1997 کو ہوئے ایڈیشنل ضلع جج کی شکل میں شامل ہوئیں۔ ستمبر 2004 میں سیشن جج اور 12 مارچ 2008 کو پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری ہوئی۔ جسٹس سبینہ 23 فروری 2010 کو مستقل جج کی شکل میں پروموٹ ہوئی تھیں۔

راجستھان ہائی کورٹ میں منتقل ہونے کے بعد 11 اپریل 2016 کو سبینہ نے جج کا عہدہ سنبھالا۔ ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے جج کی شکل میں انھوں نے 8 اکتوبر 2021 کو حلف لیا تھا۔ جسٹس سبینہ کی مدت کار اسی سال 20 اپریل کو ختم ہونی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */