جسٹس منی کمار کی کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف برداری

جسٹس ایس منی کمار نے جمعہ کے روز کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے لیا۔ گورنر عارف محمد خان نے یہاں راج بھون میں منعقد تقریب میں جسٹس منی کمار کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ترواننت پرم: جسٹس ایس منی کمار نے جمعہ کے روز کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے لیا۔ گورنر عارف محمد خان نے یہاں راج بھون میں منعقد تقریب میں جسٹس منی کمار کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔

جسٹس منی کما ر جسٹس رشی کیش رائے کی جگہ چیف جسٹس بنے ہیں جنہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنارائی وجين اور ان کی کابینہ کے ساتھیوں کے علاوہ سابق گورنر پی ست شیوم اور کیرالہ ہائی کورٹ کے جج، سینئر پولس اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔


اس موقع مدراس ہائی کورٹ کے سابق جج اور جسٹس منی کمار کے 87 سالہ والد سوامی درائی، ان کی اہلیہ بیولا راجکماری اور بیٹے ساہتہ اور ستیہ دیو بھی موجود رہے۔

منی کمار 58 سال کے ہیں اور 23 نومبر 1983 کو ایڈوکیٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے تقریباً 22 سال تک مدراس ہائی کورٹ اور تمل ناڈو اسٹیٹ اینڈ سینٹرل ٹریبیونل میں آئینی اور ملازمت سے متعلق معاملات کی پریکٹس کی۔


وہ سینئر سینٹرل گورنمنٹ کونسل اور اسسٹنٹ سالیسیٹر جنرل آف انڈیا بھی رہ چکے ہیں۔ جسٹس منی کمار 31 جولائی 2019 کو مدراس ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج اور 9 نومبر 2019 کو مستقل جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔

حلف برداری تقریب میں سابق گورنر پی ست شیوم، وزرا اے کے بالن، ایم ایم مانی، تھامس اسحق اور رامچندرن کڈناپلی، چیف جسٹس ٹام جوس اور کیرالہ و مدراس ہائی کورٹ کے جج موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Oct 2019, 1:10 PM