ٹوکیو میں تمغہ فاتحین اور کوچ کو ’جے ایس ڈبلیو‘ دے گا 2.5 کروڑ روپے کے انعامات

جے ایس ڈبلیو گروپ کی جانب سے اعلان کردہ نقد انعامی رقم کھلاڑیوں کو ستمبر 2021 میں دی انسپائر انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹ میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران پیش کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان کے معروف کاروباری گھرانوں میں سے ایک اور 13 بلین امریکی ڈالر کے اثاثہ جات والے جے ایس ڈبلیو گروپ نے حال ہی میں منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں تمغہ جیتنے والے سبھی ہندوستانیوں کے لیے 2.5 کروڑ روپے سے زائد کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ نقد انعام جے ایس ڈبلیو گروپ کی طرف سے تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے خیر سگالی کا ایک اشارہ ہیں جنہوں نے اولمپک تمغے گھر لا کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس گیمس 2020 حال ہی میں اختتام ہوا ہے، جس میں ہندوستان نے تاریخ میں سب سے زیادہ سات تمغے جیتے ہیں۔ ان میں ایک سونے کا تمغہ بھی شامل ہے۔ جے ایس ڈبلیو گروپ کی جانب سے اعلان نقد انعامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

سونے کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو ایک کروڑ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا، جبکہ ان کے کوچ کلاؤس بارٹونٹز اور فزیوتھیراپسٹ ایشان ماروہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ نیرج چوپڑا اولمپک گیمز میں ہندوستان کا دوسرا انفرادی طلائی تمغہ جیتنے والے اور ہندوستان کے پہلے ٹریک اینڈ فیلڈ میڈلسٹ بنے۔ انہوں نے 87.58 میٹر جیولین پھینک کر گولڈ میڈل جیتا۔


کانسہ کا تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا کو انعام کے طور پر 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ ان کے کوچ امزاریوس بینٹی نیڈیس اور فزیوتھیراپسٹ منیش چھیتری کو 5-5 لاکھ روپے ملیں گے۔

چاندی کا تمٖغۃ جیتنے والے پہلوان روی داہیا کو 20 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا، جبکہ ان کے کوچ ستپال سنگھ کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دیئے جائیں گے۔ روی نے مردوں کے 57 کلوگرام زمرے میں فری اسٹائل کشتی میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے اولمپک کھیلوں کی شروعات کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے تمغہ جیتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی انسپائر انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹ اور جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کے بانی پارتھ جندل نے کہا ’’ان ہندوستانی کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کئی طریقوں سے ہندوستان کے لیے تاریخ رقم کی۔ جے ایس ڈبلیو گروپ ان کھلاڑیوں اور ان تمام لوگوں کے کوچوں کے تعاون کے تئیں اظہار تشکر کرتا ہے جنہوں نے ٹوکیو میں ہندوستانی ترنگا لہرانے کو یقینی بنایا۔ اگرچہ ہندوستان میں کرکٹ کو نمبر 1 کھیل کا درجہ دیا گیا ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ 1.4 ارب کی آبادی والے ہمارے ملک میں دیگر کھیلوں میں بھی نئے ستاروں کے ابھرنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ اس سال کی کارکردگی ہندوستان کے لیے نمایاں رہی ہے، کیونکہ ہماری کھیلوں کی کامیابیوں اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ مجھے پیرس اولمپکس-2024 میں ہندوستان کے لیے اس سے بھی بہتر کارکردگی کا پورا یقین ہے۔

جے ایس ڈبلیو گروپ کی جانب سے اعلان کردہ نقد انعامی رقم کھلاڑیوں کو ستمبر 2021 میں دی انسپائر انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹ میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران پیش کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔