اسٹاک مارکیٹ میں زلزلہ! سینسیکس 472 پوائنٹ گرا، نفٹی 25,816 سے نیچے

بی ایس ای ایس باسکیٹ سے ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیک، ریلائنس اور ایچ ڈی ایف سی بینک زیادہ فائدہ اٹھانے والے تھے۔ وہیں ایٹرنل، ٹرینٹ، ٹاٹا اسٹیل، اڈانی پورٹ اور بجاج فائنانس سب سے زیادہ خسارے میں رہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ نے منگل کے روز ہفتے کے دوسرے کاروباری سیشن کا آغاز منفی موڈ میں کیا۔ مشہور بینچ مارک انڈیکس بی ایس ای سینسیکس اوراین ایس ای نفٹی 50 سرخ نشان پر کاروبار کرتے ہوئے کھلے۔ وہیں30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس انڈیکس 359.82 پوائنٹس یا 0.42 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 84,742.87  پوائنٹ تو وہیں این ایس ای نفٹی 50 93.45 پوائنٹس یا 0.36 فیصد پھسل کر 25,867.10 کی سطح پر کھلا تھا۔

صبح تقریباً 9:20 بجے تک سینسیکس 472 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 84,630 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا جبکہ نفٹی 50 124 پوائنٹس پھسل کر25,835  کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ پیر کے روز یعنی 8 دسمبر کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی تھی اور دونوں بڑے بینچ مارک انڈیکس سرخ نشان میں کاروبار کرتے ہوئے بند ہوئے تھے۔ سینسیکس 609.68 پوائنٹس یا 0.71 فیصد گر کر 85,102.69 پر بند ہوا جبکہ این ایس ای نفٹی 50 225.90 پوائنٹس یا 0.86 فیصد پھسل کر 25,960.55 کی سطح پر کاروباری دن کا اختتام کیا تھا۔


بی ایس ای ایس باسکیٹ سے ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیک، ریلائنس اور ایچ ڈی ایف سی بینک سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے تھے۔ ٹاپ لوزر کی بات کریں توایٹرنل، ٹرینٹ، ٹاٹا اسٹیل، اڈانی پورٹ اور بجاج فائنانس سب سے زیادہ خسارے میں رہے۔ نفٹی آئی ٹی، نفٹی آٹو، نفٹی ایف ایم سی جی، نفٹی 100، نفٹی اسمال کیپ 100 اور نفٹی بینک کے حصص سرخ نشان پر کاروبار کرتے ہوئے بند ہوئے تھے۔ وہیں پیر کے روز کاروباری دن بی ایس ای باسکیٹ کے 4 اسٹاک گرین رنگ پر بند ہوئے تھے اور26 شیئروں میں گراوٹ درج کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔