زمین کے عوض نوکری معاملہ: دہلی، ممبئی اور پٹنہ میں ای ڈی کی چھاپہ ماری، لالو یادو کی بیٹیوں کے گھر بھی پہنچی ایجنسی

اس معاملہ میں سی بی آئی نے دو روز قبل ہی لالو یادو سے پوچھ گچھ کی تھی۔ وہیں رابڑی دیوی سے بھی پٹنہ میں پوچھ گچھ کی گئی تھی اور اب ای ڈی نے چھاپہ ماری شروع کر دی ہے

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لینڈ فار جاب (زمین کے عوض نوکری) گھوٹالے کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ (10 مارچ) کو دہلی، ممبئی اور پٹنہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ رپورٹ کے مطابق ای ڈی کی ٹیم نے دہلی میں 15 مقامات پر چھاپے مارے ہیں جن میں لالو یادو کی بیٹیوں کے گھر بھی شامل ہیں۔ ہی ای ڈی کی ٹیم پٹنہ میں آر جے ڈی کے سابق ایم ایل اے کے ابو دوجانہ کے گھر بھی پہنچ گئی ہے اور چھاپے ماری کی جا رہے ہے۔ سابق ایم ایل اے ابو دوجانہ پیشے کے اعتبار سے بلڈر ہیں۔

زمین کے عوض نوکری کے معاملے میں لالو یادو کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ابھی دو دن پہلے سی بی آئی کی ٹیم نے دہلی میں لالو یادو سے پوچھ گچھ کی تھی۔ وہیں جمعہ کو ای ڈی نے کئی ریاستوں میں چھاپے مارے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ لالو یادو کی تینوں بیٹیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ ہیما، راگنی اور چندا کا گھر دہلی میں ہے، جن کے گھر پر ای ڈی کی ٹیم موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق تو ای ڈی کی ٹیم بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو کی دہلی واقع رہائش گاہ پر بھی پہنچ گئی ہے۔


یہ معاملہ 2004 سے 2009 کے درمیان کا ہے جب لالو پرساد ریلوے کے وزیر تھے۔ اس دوران لوگوں کو ریلوے میں نوکری دینے کے عوض مبینہ طور پر زمین تحفے میں لی گئی۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2004-2009 کے دوران ممبئی، جبل پور، کولکاتا، جے پور اور حاجی پور میں واقع ریلوے کے مختلف زونز میں گروپ ڈی کے عہدوں پر کچھ افراد کی تقرری کی گئی تھی اور اس کے عوض انہوں نے یا ان کے خاندان کے ممبران نے لالو یادو اور اے کے انفو سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نامی کمپنی کے نام اپنی زمین کر دی۔ بعد میں اس کمپنی کی ملکیت لالو خاندان کے لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔