جے این یو کی نئی رول بک: کیمپس میں دھرنا دینے پر 20 ہزار کا جرمانہ، تشدد پر داخلہ ہوگا منسوخ

نئے اصولوں کے مطابق کیمپس میں دھرنا دینے پر طلبہ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ کیمپس میں تشدد کرنے پر داخلہ منسوخ کیا جا سکتا ہے یا 30 ہزار کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>جے این یو کیمپس / سوشل میڈیا</p></div>

جے این یو کیمپس / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) انتظامیہ نے طلبا کے لئے نئے اصول وضع کر دئے ہیں۔ نئے اصولوں کے مطابق اب کیمپس میں دھرنا دینے پر طلبا پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی طالب علم کیمپس میں تشدد کرتا پایا جاتا ہے تو اس کا داخلہ منسوخ کیا جا سکتا ہے یا 30000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

جے این یو طلبا کے لئے نظم و ضبط اور مناسب طرز عمل کے 10 صفحات پر مشتمل اصول و ضوابط مختلف حرکات جیسے درھنا دینا اور جعلسازی کے لئے سزا کا تعین کرتے ہیں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے لئے انکوائری کے عمل ک بھی طے کرتے ہیں۔ دستاویز کے مطابق یہ اصول و ضوابط 3 فروری کو نافذ ہوئے تھے۔


واضح رہے کہ نئے اصول یونیورسٹی کے تمام طلبا پر نافذ العمل ہوں گے، بشمول پارٹ ٹائم طلباء اور خواہ طلبا نے اصولوں کے نافذ ہونے سے پہلے داخلہ لیا ہو یا بعد میں۔ ان میں جرائم کے لیے سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں، جن میں رکاوٹ ڈالنا، جوا کھیلنا، ہاسٹل کے کمروں پر قبضہ کرنا، بدزبانی اور جعلسازی شامل ہیں۔ اصولوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شکایات کی ایک کاپی والدین کو بھیجی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔