گاہکوں کی بڑی تعداد نے ایئرٹیل اور ووڈا-آئیڈیا سے کیا کنارہ، جیو کی بادشاہت برقرار

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے نئے اعدادو شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے مئی 2020 میں 36 لاکھ 57 ہزار 794 گاہک جوڑے اور اس کے کل صارفین کی تعداد 39 کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار 930 تک پہنچ گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ایشیا کے سب سے امیر صنعت کار مکیش امبانی کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ریلائنس جیو کا جلوا مسلسل قائم ہے اور کمپنی نے اپنے ساتھ مئی -2020 میں ساڑھے 36 لاکھ سے زیادہ نئے گاہک جوڑ کر کل صارفین کی تعداد 39 کروڑ کو پار کرنے کے ساتھ ہی نمبر ایک کا مقام اور مضبوط کرلیا ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے نئے اعدادو شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے مئی 2020 میں 36 لاکھ 57 ہزار 794 گاہک جوڑے اور اس کے کل صارفین کی تعداد 39 کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار 930 تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی جیو 34.33 فیصد بازار حصے کے ساتھ اپنے حریفوں سے کافی آگے نکل گئی ہے۔


ٹیلی کوم کے شعبہ میں دیگر دونوں بڑی نجی کمپنیاں انڈین ایئرٹیل اور ووڈا - آئیڈیا فون نے پچھلے کچھ مہینوں کی طرح مئی میں بھی بہت بڑی تعداد میں اپنے گاہک کھوئے۔ انڈین ایئرٹیل کی موبائل سروس کو مئی میں 47 لاکھ 42 ہزار 840 گاہک نے چھوڑ دیا اور اس کے کل صارفین 31 کروڑ 78 لاکھ 259 اور بازار حصہ 27.78 فیصد رہ گیا۔

ووڈا آئیڈیا نے مئی میں 47 لاکھ 26 ہزار 357 صارفین کو کھویا اور اس کے صارفین کی تعداد کم ہوکر 30 کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 291 ہوگئی اور مارکیٹ شیئر 27.09 فیصد رہ گیا۔ ریلائنس جیو کے علاوہ سرکاری ٹیلی کوم کمپنی بی ایس این ایل نے بھی مئی میں 2 لاکھ 5 ہزار صارفین شامل کیے۔ اس منصوبے کا مارکیٹ شیئر 1050 فیصد اور صارف کی تعداد11 کروڑ 99 لاکھ 61 ہزار 592 تک پہنچ گئی۔


ٹرائی کے اعدادوشمار کے مطابق مئی میں 56 لاکھ 11 ہزار 338 صارفین کو کم کیا گیا تھا۔ کل صارف کی تعداد 114 کروڑ 95 لاکھ 20 ہزار سے کم ہو کر 114 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اپریل میں جیو واحد کمپنی تھی جو بڑھتی ہوئی کسٹومر بیس کے ساتھ تھی۔ اپریل میں جیو کے صارفین میں 15 لاکھ 75 ہزار 333 کا اضافہ ہوا تھا۔

دو نمبر پر آنے والی انڈین ائرٹیل نے اپریل میں زیادہ سے زیادہ 52 لاکھ 69 ہزار 882 صارفین کو کھویا۔ تیسرے نمبر پر موجود ووڈا -آئیڈیا فون کو بھی اپریل میں ایک بڑا دھچکا لگا تھا۔ اس کے 45 لاکھ 16 ہزار 866 صارفین ٹوٹ گئے۔ بی ایس این ایل نے بھی اپریل میں اپنے 20 ہزار 53 صارفین کو کھو دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Aug 2020, 1:58 PM